ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

02 فروری ، 2023

پشاور (اے پی پی) خیبرپختون خوا کے ضلع سوات سے ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث2ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 50لاکھ 82 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لیں ۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں نبی رحمٰن اور اکبر حسین شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔