خیبر پختونخوا : مارکیٹیں رات ساڑھے8 شادی ہال 10بجے بند کرنے کا فیصلہ

02 فروری ، 2023

پشاور ( نمائندہ جنگ )ملک بھر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور توانائی کی بچت کے لئے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں بھی مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے اورشادی ہال 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، اس حوالے سے وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔