اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران کے چار سالہ دور حکومت میں کرپشن کم نہیں، بڑھتی رہی،’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کرپشن سر عام چلی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیانات میں وفاقی وزیرنے کہا کہ عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر سیپشن انڈیکس رپورٹ 2022تحریک انصاف کے بیانیہ کے تابوت میں آخری کیل ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کا کرپشن کے حوالے سے بیانیہ صرف تقریروں اور مشہوری تک محدود تھا۔ شیری رحمٰن نے کہا ان کے چار سالہ دور حکومت میں کرپشن کم نہیں بلکہ مسلسل بڑھتی رہی۔ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 117ویں نمبر پر تھا۔ عمران خان کے اقتدار کے دوران پاکستان 2019 میں 120 ویں، 2020 میں 124ویں اور 2021 میں 140ویں نمبر پر آگیا۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ تحریک انصاف کے بدترین دور اقتدار کی وجہ سے پاکستان اس فہرست میں 140ویں نمبر پر پہنچ گیا، ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کرپشن سر عام چلی۔ وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان کرپشن انڈیکس میں مجموعی طور پر 23 درجے اوپر چلا گیا۔ انہوں نے مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے جبکہ خود میگا کرپشن سکینڈلز میں ملوث رہے، اب عمران خان دعویٰ کرتا ہے کہ ان کے دور میں کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمارکرنے کا حکم...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔یہ بات...
سری نگرمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او...
واشنگٹنامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر برینڈن نیلسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب بوئنگ...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی...