شیخ رشید احمد کی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست واپس

02 فروری ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بعد شیخ رشید احمد کی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف درخواست پر اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے شیخ رشید احمد کی درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق کے کسی معاملہ کی نشاندہی نہیں گئی اور درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے بھی جوع نہیں کیا۔ مزید برآں کہا گیا کہ آرٹیکل 248کے تحت وزیر اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔