اسلام آباد (اے پی پی)لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی، جس کے مطابق لاپتہ افرادسے متعلق7031مقدمات نمٹادیے گئے، گزشتہ ماہ91کیسزجب کہ اب تک مجموعی طور پر9ہزار 294مقدمات دائر کیے گئے۔عدالت عظمی میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں31جنوری 2023ء تک کے دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر ہوئے اور 31 جنوری 2023ء تک مجموعی طور پر 9 ہزار 294 مقدمات دائر ہوئے۔ جن میں سے مجموعی طور پر 7ہزار 31 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔ اس وقت لاپتہ افراد کمیشن کے پاس دو ہزار 256 مقدمات زیر التوا ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 مقدمات نمٹائے گئے ہیں جبکی جنوری 2023ء کے دوران 27 لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ ایک ماہ میں 24 لاپتہ افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں، 10 مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیئے گئے۔ جنوری 2023ء کے دوران کل مقدمات میں سے صرف 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پیشرفت رپورٹ میں مارچ 2011ء تا جنوری 2023ء تک کے اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمارکرنے کا حکم...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔یہ بات...
سری نگرمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او...
واشنگٹنامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر برینڈن نیلسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب بوئنگ...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی...