شاہد خاقان نے اپنی جماعت میں چاپلوسی کا راستہ نہیں اپنایا،حماد اظہر

02 فروری ، 2023

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا، وہ اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ر ہے تو ان کی عزت اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر شاہد خاقان عباسی اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ ان کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان نے بااصول اور جمہوری طرزعمل کیلئے آواز اٹھائی جو نتہائی قابل قدر ہے۔