پیپلزپارٹی کےنثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب

02 فروری ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ نثار کھوڑو سندھ سے ایوان بالا کی جنرل سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ سینیٹ کی نشست سے فیصل واوڈا نے استعفی دیا تھا۔ تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واڈا کے استعفی سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو، عاجز دھامرا اور سرفرار راجڑ نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔