ایران، سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10سال قید کی سزا

02 فروری ، 2023

تہران(آئی این پی)ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ عدالت نے جوڑے پر عریانیت، کرپشن اور پروپیگنڈے کو فروغ کے دینے کے جرم پر سزا سنائی ہے،21سالہ استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیراحمدی کی جانب سے رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دونوں تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کررہے تھے،جوڑے پر 2سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔