نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فاقہ کشی کا شکار82کروڑ80لاکھ افراد میں سے تقریبا28کروڑ افراد افریقا میں مقیم ہیں، خطے کو زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور عالمی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ہر سال 257بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ترقیاتی بنک (اے ایف ڈی بی)کی طرف سے بتائی گئی فاقہ کشی کا شکار افراد کی تعداد 2030میں بڑھ کر 31 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے،اگرچہ یہ براعظم 2050تک 9بلین لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی قابل کاشت زمین کا مالک ہے اس کے باوجود یہ ایک سو ملین ٹن سے زیادہ خوراک درآمد کرتا ہے ، 2022میں افریقا کی زرعی صورتحال کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ افریقہ میں زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ہر سال 257بلین ڈالر کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، انفراسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری میں کمی افریقا میں خوراک کے مسئلے کی سنگینی میں اضافہ کر رہی ہے ، براعظم میں 30سے زیادہ مسلح دہشت گرد گروہوں کی موجودگی بھی زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے،خیال رہے کہ افریقا دنیا کی کاشت نہ کی جانے والی 65فیصد ذرخیز زمین کا مالک ہے۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمارکرنے کا حکم...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔یہ بات...
سری نگرمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او...
واشنگٹنامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر برینڈن نیلسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب بوئنگ...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی...