اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیااسحاق ڈار نے آکر توڑدیا،یہ تو ایسا ہے کہ ہم اپنے ہی خنجر سے زخمی ہوئے ہوں،پاکستان میں جو بھی وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتاہے دوسرا آکر توڑ دیتاہے ،شاہد خاقان مریم نواز کو سپیس دینے کے لئے ایک طرف ہوگئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے 3سال پہلے نوازشریف سے اس بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔شاہد خاقان عباسی کہہ چکے تھے کہ مریم نواز کوعہد ہ ملاتو وہ اور دیگر سینئر رہنما پیچھے ہٹ جائیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ اس حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں جن میں صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف گئے تو پیپلزپارٹی الزام لگاتی رہی ،ن لیگ آئی تو اس کا بھی الزام یہی تھا۔وزراء ،بیوروکریٹ اچھے ہوتے ہیں طریقہ حکمرانی درست نہیں ہوتا۔وزراء کوعہدوں سے ہٹانا پارٹی کے قائد کا صوابدید ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آئی ایم ایف کے سواکوئی راستہ نہیں،ہمارے قرض کی ادائیگی آئی ایم ایف کے ذریعے ہی ممکن ہے۔آئی ایم ایف کے پیسوں کی قسط اہم نہیں ،اس کے پروگرام میں رہنا اہم ہے۔ہم پر 30سال سے قرضوں کا بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط رکھی ہیں،بجلی کی قیمتیں بڑھانا ہوں گی۔بجلی کی قیمت بڑھانے کی شرط حکومت کے لئے پریشان کن ہے۔افراط زر کی وجہ سے مہنگائی کم ہونے کے امکانا ت نظر نہیں آرہے۔45سال بعدبھی ہم آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قطر ،یواے ای ،یواین ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی۔پاکستان قرض لے کر قرض ادا کرتاہے جو پرانی روش ہے۔پاکستان کے پاس معیشت چلانے کا بہتر پلان ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ایمرجنگ پاکستان سیمینار کا مقصد عوام میں آگاہی پید اکرنا ہے ۔ایوانوں میں عوامی مسائل پر بات چیت نہیں ہوتی۔30سال سے ہماری طرز حکمرانی بہت بری ہے۔خواتین ،بچے ،معیشت ،تعلیم ،صحت ،مہنگائی ،بیروزگار ی پر کوئی بات نہیں کرتا۔
پشاور خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے انصاف کے شعبے میں...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب...
لاہور پنجاب میں کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا،پنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا اضافی چاول...
لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں خدیجہ شاہ نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،...
لاہور سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا ریپ کے الزامات سے بری ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دانشکا گونا...
لاہور چین کے شہر ہانگژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا چوتھا میچ روایتی...
اسلام آبادبجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...