بھارت، ڈاکٹرز نے لڑکی کے جسم کے اعضا نکال کر تھیلیاں بھردیں

02 فروری ، 2023

نئی دہلی(این این آئی )بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 15سالہ لڑکی کے آنتوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر اس کے اعضا نکال کر جسم میں تھیلیاں بھر دیں جس کے بعد لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والی لڑکی کے اہلخانہ کو آخری رسومات کے دوران ڈاکٹرز کے اس گھناونے اقدام کا شک ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کا پوسٹمارٹم کرالیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز پر لگے الزامات کی حقیقت کا پتہ چلے گا۔پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو 21 جنوری کو آنتوں کی بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا 24 جنوری کو آپریشن کیا گیا اور 2 دن بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔