کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہربھرمیں114اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں36موبائل/نقدی ،8 موٹر سائیکل چھیننے اور70چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 3مقابلے ہوئے جس میں5جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں 9 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، مجموعی طورپر150ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں21 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،27 کارلفٹرز،2 قاتل،15افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،18 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ67 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا، 15 غیر قانونی اسلحہ ،5 کلو گرام چرس، 5 چوری کے موبائل فون ،3 کاریں اور32 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں ۔
کراچی شاہ فیصل کالونی پولیس نے شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر...
کراچی قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی فردوس چالی کے قریب دو روز قبل کار پر فائرنگ کے واقعہ میں محمد حنیف ولد...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس...
کراچیاے این ایف نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات...
کراچی سپرہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا ۔ملیر...
کراچی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے...
کراچییوسف پلازہ پولیس نے درجنوں افراد کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ کرنے والے گینگ میں شامل خواتین سمیت 3 ملزمان کو...
کراچی عابدیہ مشن ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور بانی حجتۃ الاسلام مولانا نذر الحسنین عابدی کی برسی کی...