اسلام آباد(ایجنسیاں)گورنر خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کے صوبے میں عام انتخابات کے حوالے سے تاریخ کے تعین کے خط کا جواب دیتے ہوئے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ صوبے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال کو مد نظررکھیں۔الیکشن کمیشن کو گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھا گیاخط موصول ہو گیا ہے جس میں انہوں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 جنوری کو لکھے گئےخط کاحوالہ دیتے ہوئے انہیں کہاہے کہ صوبے میں اسمبلی کی تحلیل کے بعد نئے انتخابات کا انعقاد ہونا ہے تاہم صوبے میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے تواتر سے دہشت گردوں کے حملے ہو رہے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ مقررکرنے سے قبل تمام فریقین ، اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کر لیں تاکہ عام انتخابات کاانعقاد آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن ہو سکے۔ادھرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن ،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سردار عثمان بزدارکےخطوط کے جواب دے دیئے۔ خطوط کے متن کے مطابق چونکہ پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی اس لیے اس صورتحال پر آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 کا اطلاق نہیں ہوتا۔اس کی بجائے اب انتخابی عمل آ ئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 224 اور الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کی قابل اطلاق شقوں کے مطابق ہونا ہے ۔ملک کی موجودہ سیکورٹی اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے اور آئین کے مطابق آگے کی ضروری کارروائی کرے جبکہ سردار عثمان بزدار کو مراسلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ نے اپنے مراسلے کے پیرا 2 میں جس آرڈر کا ذکر کیا ہے ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔خطوط میں یہ بھی کہا گیا کہ جب بھی ضرورت پڑے میرا آفس آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔