اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ’’مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر‘‘ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر نااہلی کی درخواست پر اپنے تحریری جواب میں ٹیریان کے والد ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی بلکہ کیس سننے والے موجودہ چیف جسٹس پر بالواسطہ اعتراض اٹھایا ہے ۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا ہوں اس لئے درخواست قابل سماعت ہی نہیں ،لہذا خارج کی جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ آئینی دائرہ اختیار میں میرے کسی بیان حلفی کا جائزہ نہیں لے سکتی، عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ بدھ کو عمران خان نے نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ابتدائی تحریری جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار جج اس سے پہلے معاملے کو سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ عبدالوہاب بلوچ نے اسی معاملے پر پہلے درخواست دائر کی تھی۔ یکم اگست 2018کو جسٹس عامر فاروق اس کیس کو سننے سے معذرت کر چکے۔ جو جج پہلے کیس سے معذرت کر چکے ہوں وہ اسے دوبارہ نہیں سن سکتے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ذریعے دائر ابتدائی تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بطور رکن اسمبلی مستعفی ہو چکے اور موجودہ اسمبلی میں جانے کا کوئی ارادہ بھی نہیں رکھتے، اب پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے اس لئے نااہلی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ آئینی دائرہ اختیار میں عمران خان کے کسی بیان حلفی کا جائزہ نہیں لے سکتی، بیان حلفی کے جائزہ کے لئے مجاز فورم پر گواہ اور شواہد پیش کرنے کے ساتھ گواہوں پر جرح کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے عمرا ن خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ جیسے مناسب سمجھیں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا کیس کے میرٹس پر بھی جواب داخل کرا سکتے ہیں۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔