بھارت کا دفاعی بجٹ میں 13فیصد اضافے کا اعلان

02 فروری ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان اور چین کے ساتھ سرحد پر تنازعات اور جھڑپوں سے نمٹنے اور اپنی فوج کو جدید اسلحے اور ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے سالانہ دفاعی بجٹ میں 13فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحد، تجارت اور ٹیکنالوجی پر تنازعات ایک عرصے سے جاری ہیں اور 2020 میں لداخ میں چین کے ساتھ تنازع کے بعد سے اپنی فوجی قوت میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اس وقت دنیا میں اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اب بجٹ میں 13فیصد اضافے کے بعد مجموعی طور پر 73ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 550ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں 73ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ اسلحے کی درآمدات کے لیے بھارت زیادہ تر انحصار اپنے دیرینہ پارٹنر روس پر انحصار کرتا ہے جبکہ بقیہ اسلحہ امریکا، فرانس اور اسرائیل سے خریدی جاتی ہیں لیکن وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت فوجی آلات و اسلحہ سازی میں خودانحصاری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کل بجٹ میں سے 13 فیصد رقم دفاعی اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔