اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہو، پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے کبھی مظلوم نہیں بن سکتا۔بدھ کو عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے این آر او دینے پہ مجبور کیا اُسی کو تا حیات ایکسٹینشن دینے کی آفر ؟ تم نے تسلیم کر لیا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذر کرنا چاہتے تھے۔ ادھروزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تھانہ مکڑوال میانوالی میں دہشتگردحملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا جذبہ اور کارکردگی لائق تحسین ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید ہتھیاروں، ٹیکنالوجی اور تربیت سے مزید مظبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف افسران اور جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔