بہاولپور(جنگ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہاہےکہ عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا،یہ شخص فتنہ اور فساد ہے، یہ کہتا ہے مخالفین کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، یہ ملک کی سیاست میں ناسور ہے قوم کو ادراک کرنا چاہیے۔بہاولپورمیں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راناثنااللہ نےکہا مریم نواز کا جمہوری جدوجہد میں ایک لمبا سفر ہے، آج وہ جدوجہد کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، کارکن یونین کونسل کی سطح پر اپنے فرائض کو پورا کریں، الیکشن اکتوبر میں ہوں یا پہلے جب بھی ہوں عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، ورنہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا، کارکن یہ پیغام گھر، گھر پہنچائیں اور آپس کے اختلافات کو بھلا دیں۔ پنجاب کی حد تک ذمہ داری لیتا ہوں (ن) لیگ اکثریت لیکر حکومت بنائے گی، عمرانی ٹولے کے دور میں ساری قیادت جیلوں میں تھی، اس وقت مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کو جگایا اور متحرک کیا، مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، مقبولیت کے پروپیگنڈے آنے والے دنوں میں دم توڑیں گے۔ عمران خان اپنی مقبولیت کے جھوٹے دعوے کر رہا ہے، کہتا تھا اسلام آباد سمندر لیکر آؤں گا، ذلیل ہو کر واپس آیا تھا، کارکن لوگوں کو سمجھائیں مہنگائی اور مشکل وقت نواز شریف کے خلاف سازش کرنے کی وجہ سے ہے، مسلم لیگ (ن) ملک کو اس بحران سے نکالے گی، نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کو ایٹمی قوت مسلم لیگ (ن) نے بنایا، 2013 میں بیس، بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی، ان کے خلاف سازش کر کے ملک کوعمرانی ٹولے کے سپرد کیا گیا۔ نواز شریف عام آدمی پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں، آئی ایم ایف معاہدہ پرعملدرآمد نہ کیا جاتا تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، مجبوری کے تحت قیمتوں کو بڑھایا گیا، بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتوں نے عام لوگوں کو متاثر کیا ہے، پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے جس میں ہمارا قصور نہیں، بدبخت انسان نے آئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا تھا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی قیمتوں کو نہ بڑھایا جائے، پاکستان اس وقت بحران کا شکار ہے، ہم نے بحران سے بچانا ہے، آپ نےاس مشن میں مریم نوازکا بھرپورساتھ دینا ہے، آج کے اجلاس کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانا ہے، کارکن سوشل میڈیا ٹیم کا بھی حصہ بنیں۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔