اسلام آباد( نیوز رپورٹر)و زیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان اسے مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بات چائنہ نیشنل نیوکلئیر کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان اسے مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کراچی میں چین کی شراکت سے تعمیر شدہ K3 نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہا ہوں۔ اس منصوبے سے کراچی میں نیوکلئیر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیدوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر اچھے برے حالات میں مدد کی ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، چینی حکومت اور عوام کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملاقات میں وائس چیئرمین چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی لیو جنگ ، پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم المور پانگ چُن شوئی اوردیگرموجودتھے،دریں اثناشہباز شریف نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دیتے ہوئے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔دہشتگردوں کی خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور یک آواز ہیں۔ انسداد دہشتگردی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے کردار اور جذبے پرپوری قوم کو فخر ہے۔پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے۔پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی بہادر فورسز کیساتھ ہیں۔دریں اثناچائنہ نیشنل نیوکلئیر کارپوریشن کے وفد سےگفتگوکرتےہوئے ،دریں اثنااجلاس سے خطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک گیر سولرائیزیشن منصوبے پر عملدرآمد پاکستان میں درآمدی ایندھن پر خرچ ہونے والے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت یقینی بنائے گا۔سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں اسے مکمل کیا جائے۔ملک میں الیکٹرک موٹر سائکلز اور سولر پینلز کی پیداوار کیلئے پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ملک میں ذیادہ بجلی کی کھپت والے پنکھوں کو بدلنے کا جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ ملک میں توانائی کی بچت کیلئے NEECA کو مزید فعال اور با اختیار بنایا جائے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔