اسلام آباد( نیوز رپورٹر،وقائع نگار) چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کیلئے پاکستان کیساتھ انسداد دہشتگردی تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے۔وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے ۔یکجہتی کے اظہار پر وزیراعظم نے چینی صدر اور چینی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔