معاشی گرداب میں گھرے پاکستان میں دہشت گردی کے عفریت کا ازسر نو متحرک ہوکر سکیورٹی اداروں کے خلاف سرگرم ہونا ملک و قوم کیلئے ایسا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے سارے سٹیک ہولڈرز کو بلاتاخیر باہمی اختلافات ختم کرکے یکسو ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے بحرانوں سے نکلنے کے لئے حکومت جو کوششیں کررہی ہے ان کے ثمر بار ہونے کیلئے اندرون ملک بے یقینی کی سیاسی فضا سے نجات حاصل کرنا از بس ضروری ہے۔ IMF پروگرام کے نویں جائزے کے سلسلے میں فنڈ کی جائزہ کمیٹی اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکراتی دور شروع کرچکی ہے۔حالیہ دورے میں فنڈ کا وفد وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ FBR،نیپرا،اور اوگرا حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا ۔مبصرین کے خیال میں یہ انتہائی مشکل مذاکراتی عمل ہے کیونکہ فنڈ کی طرف سے غیر معمولی بے لچک طرز عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لئے دس روزہ مذاکرات کے پہلے روز آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ خسارہ 4.9 فیصد رکھنے، برآمدی شعبے کو 110 ارب روپے کا استثنا ختم ، ایف بی آر کی طرف سے 7470 روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے گردشی قرض میں کمی لانے اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855ارب روپے وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔شرائط پر عمل درآمد کی صورت میں ہی فنڈ ایک ارب ڈالر کی رکی ہوئی قسط کا اجراء کرے گا تو ہی پاکستان کو دیگر ممالک کی طرف سے مالی تعاون میسر آئے گا۔شنید ہے کہ ابتدائی بات چیت محض تکنیکی امور تک محدود رہے گی اس کے بعد مالیاتی و معاشی پالیسی دستاویز پر اتفاق ہونے پر ہی کوئی معاہدہ عمل میں آسکتا ہے۔اس مشکل وقت میں پاکستان کی طرف سے فنڈ کی مجوزہ اصلاحات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام مطالبات پر عمل درآمد کیلئے مہلت طلب کرنا مجبوری ہے جسے سیلاب کی آفت کے مابعد اثرات سے نمٹتے ملک کے زمینی حقائق کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔
آج 28ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منایاجارہا ہے،ہرسال عالمی سطح پرانسانی...
علامہ اقبال نے امتِ مسلمہ کو جو ولولہ انگیز پیغام شاعری میں دیا۔ وہی پیغام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اپنی دل...
پاکستان کے قیام سے اب تک وطن عزیز معاشی خوشحالی اور اپنے عوام کو ریلیف دینے کیلئےکوشاں ہے گزشتہ 75سال میں ہر...
کس مان سے ہم آپ کے دربار آئے ہیںچشمِ کرم حضور! گنہگار آئے ہیںلاتے بھلا ہم آپ کی خدمت میں اور کیالے کر کچھ...
لندن کے مختلف علاقوں میں کچھ تقریبات میں جانے کا اتفاق ہوا ہے۔ لندن بنیادی طور پر پانچ حصوں ایسٹ، ویسٹ،...
آج حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش ہے اور مجھے وہ دن یاد ہے جب میں عمرے کے دوران حضورؐ کے روضہ اقدس پر...
کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہر دیب سنگھ نجر کو قتل کرنا بھارت کو بہت مہنگا پڑگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی’’...
جب سب شہروں میں عورتیں اور مرد، بجلی کے بل جلا رہے تھے، تواس کے جواب میں یہ منظر نامہ حکومت سامنے لے کر آئی جو...