پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے علاوہ بھی کئی لحاظ سے ایک منفرد ملک ہے جس پر قوم بجا طور پر فخر کر سکتی ہے مگر ایک خرابی نے اس کا امیج گہنا دیا ہے اور وہ ہے کرپشن۔ بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عالمی سطح پر مالی بدعنوانیوں، بے ضابطگیوں اور لوٹ مار کے اعتبار سے پاکستان کو اپنی تازہ سالانہ رپورٹ میں دنیا کا 27واں کرپٹ ترین ملک قرار دیا ہے جس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ یہاں کرپشن کے انسداد کیلئے ایک سے زیادہ ادارے کام کر رہے ہیں مگر ایک تو ان کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے دوسرے اکثر صورتوں میں خود بھی کرپشن میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں جو نقشہ کھینچا ہے وہ شہباز شریف اور عمران خان دونوں کے عہد حکومت کے بارے میں ایک چارج شیٹ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن کے معاملے میں پاکستان کا سکور 2012ء کے مقابلے میں مسلسل زوال پذیر ہے۔ 2022ء میں کرپشن میں اس کا سکور 27 ہے جو اس سے پچھلے سال 28 تھا۔ ٹرانسپیرنسی متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے جائزوں کے مطابق سکور کا تعین رکتا ہے۔ اگر کسی ملک کا سکور صفر ہے تو اس کا مطلب ہے یہ ملک انتہائی کرپٹ ہے۔ جس کا سکور سو ہے وہ اس کی شفافیت اور صاف ستھرے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان 40 ملکوں سے تو قدرے بہتر لیکن سو ملکوں سے بہت پیچھے ہے کیونکہ 180ملکوں کی فہرست میں اس کا نمبر 140واں ہے۔ ایمنسٹی نے اس صورتحال میں بہتری کیلئے چار اقدامات تجویز کئے ہیں ۔ اول چیک اینڈ بیلنس کا نفاذ اور اختیارات پر قدغن ، دوم معلومات تک رسائی یقینی بنانا۔ سوم نجی اثر و رسوخ کو کم کرنا اور چہارم قومی سطح پر پھیلی ہوئی کرپشن کی روک تھام کیلئے سخت اور شفاف عملی اقدامات، ایمنسٹی کی یہ رپورٹ ایک چشم کشا حقیقت ہے ۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
آج 28ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منایاجارہا ہے،ہرسال عالمی سطح پرانسانی...
-
علامہ اقبال نے امتِ مسلمہ کو جو ولولہ انگیز پیغام شاعری میں دیا۔ وہی پیغام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اپنی دل...
-
پاکستان کے قیام سے اب تک وطن عزیز معاشی خوشحالی اور اپنے عوام کو ریلیف دینے کیلئےکوشاں ہے گزشتہ 75سال میں ہر...
-
کس مان سے ہم آپ کے دربار آئے ہیںچشمِ کرم حضور! گنہگار آئے ہیںلاتے بھلا ہم آپ کی خدمت میں اور کیالے کر کچھ...
-
لندن کے مختلف علاقوں میں کچھ تقریبات میں جانے کا اتفاق ہوا ہے۔ لندن بنیادی طور پر پانچ حصوں ایسٹ، ویسٹ،...
-
آج حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش ہے اور مجھے وہ دن یاد ہے جب میں عمرے کے دوران حضورؐ کے روضہ اقدس پر...
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہر دیب سنگھ نجر کو قتل کرنا بھارت کو بہت مہنگا پڑگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی’’...
-
جب سب شہروں میں عورتیں اور مرد، بجلی کے بل جلا رہے تھے، تواس کے جواب میں یہ منظر نامہ حکومت سامنے لے کر آئی جو...