پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں نئے رکن کا اضافہ، ملک ذوالفقار شامل

02 فروری ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والےذوالفقار ملک کو شامل کر لیا گیا ہے ۔ بدھ کوبین الصوبائی رابطے کی وزار ت نے ان کی تقرری کانوٹی فکیشن جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ہارون رشید نے چیف سلیکٹر بننے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ تاہم پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب بھی ہارون رشید مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہارون رشید کے ساتھ شاہد خان آفریدی اور ثناء میر بھی ڈی نوٹیفائی ہوں گے۔