پاکستان نے بیس بال کپ جیت لیا

02 فروری ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے فلسطین کو11-3 سے شکست دے کر پندرہواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نےایشین گیمز و ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فقیر حسین نے 3، ارسلان جمشید، محمد حسین اور فضل خان نے 2-2 جبکہ شہزاد احمد اور محمد یونس نے ایک ایک رن اسکور کیا۔