کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا، سبسڈی سو یونٹ تک دیجائیگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توانائی کے شعبے پر مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے نظرِ ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔ فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ آئی ایم ایف نے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف 100یونٹ تک غریب صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے 200ارب روپے ریونیو حاصل کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے 4100ارب روپے کا گردشی قرضہ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گردشی قرض میں 952 ارب روپے کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ صارفین کو ملنے والی 675 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم ہوگی۔ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2500 ارب روپے ہے جبکہ گیس کے سیکٹر کا گردشی قرضہ 1600 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ نے 7 سے 10 روپے فی یونٹ تک اضافے کی تجویز دی تھی۔
ایتھنز یونان میں عدالت نے مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر 17 کوسٹ گارڈ افسران پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالتی...
نیویارک امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے بڑھتے ہوئے تنازع میں معزز یونیورسٹی کو غیر ملکی طلباء کو داخلہ دینے...
ڈھاکابھارت بنگلہ دیش سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ...
نئی دہلی بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم...
نیویارک ٹرمپ کی تازہ ترین ٹیرف دھمکیاں، امریکی اسٹاک مارکیٹیں گرگئیں، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین...
لاہور پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کی سکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی...
ڈھاکہ بنگلہ یش کی عبوری حکومت کی کابینہ کے رکن اور محمد یونس کے خصوصی مشیر نے گزشتہ روز کہا کہ بنگلہ دیش کےچیف...
کانز کانز فلمی میلے کے منتظمین نے گزشتہ روز بتایا کہ غزہ میں نسل کشی اور اس کے بارے میں بات کرنے میں فلمی صنعت...