اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک کو تیل سپلائی کرنے والا اہم ادارہ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ملکی ادارے پی ایس او کا ادھار واپس کرنے میں ناکام ہیں، اورپاور سیکٹر، قومی ائیر لائن ، گیس کمپنیاں اور ریفائنریز سب ادھار پر چلنے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 448 ارب روپے، جینکوز اور سی پی پی اے کے ذمہ 148ارب روپے، حبکو اور کیپکو کے ذمہ 30ارب، قومی ائیر لائن کے ذمہ 24 ارب روپے واجب الادا ہیں۔