اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری مارچ تک جاری رہے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ درکار ہوں گے لہٰذا عام انتخابات اکتوبر 2023 سے پہلے ممکن نہیں، سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی جد وجہد آئین و قانون کے دائرے میں کریں، ریڈ لائن کراس کریں گے تو نقصان ملک و قوم کا ہوگا،ٹيلى نار کے حوالے سے نان بائنڈنگ آفر موجود ہے،وزارت آئى ٹى ان تمام معاملات کو ديکھ رہى ہے ،صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارى ذمہ دارى ہے، ساتھ ہی کمپنی کے ملازمين کے روزگار اور کوالٹى آف سروس پر کوئى سمجھوتا نہیں کيا جائے گا،یہ باتیں انہوں نے بدھ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نمبر ریسورس سوسائٹی کے زیراہتمام انٹرنیٹ گورننس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں افسران و آئی ٹی انڈسٹری کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور بليک آؤٹ پر سائبر حملہ سے متعلق وزارت توانائی نے وزارت ائى ٹى سے کوئى رابطہ نہیں کیا وزارت نے وضاحت کردى تھى کہ ٹيکنيکل فالٹ تھا، آئی ٹی انڈسٹری اور فری لانسرز کیلئے خوشخبری ہے کہ اب اسٹیٹ بینک نے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا ہے جس کے تحت آئی ٹی ہنرمند وں کے بینکنگ سے متعلق مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا، امید ہے کہ تمام کمرشل بینکس اسٹیٹ بینک کے سرکلر کی پابندی کرتے ہوئے آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد کو سہویات کی فراہمی میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔
کراچی کہکشاں میں پہلی بار قدرتی شکر دریافت، زندگی کی ابتدا سے متعلق اہم راز بے نقاب،دودھیا کہکشاں کے قریب...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پیش نظر...
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے روز اول سے ہی گورنر ہاؤس کے دروازے تمام شہریوں کیلئے ان...
کراچی صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی دفاعی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاریمفادات کے ٹکراؤ پر سوالات، پینٹاگون سے...
پشاور ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے کے نتیجے...
کراچیدنیا کا ایک سب سے بڑا کنٹینر بحری جہاز اتوار کو کراچی پورٹ پر پہنچا۔ اس جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے...