اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست کی سماعت کے موقع پر نیب ترامیم کے باعث ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ نیب بتائے کہ نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے؟ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہو رہا بلکہ کیسز منتقل ہو رہے ہیں، نیب گزشتہ چھ ماہ کا ریکارڈ دے کہ کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورمز پر بھیجے گئے ہیں۔ بدھ کو یہاں عدالت عظمیٰ میں درخواست کی سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے کہا کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس پر ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا ہو گا نیب ان مقدمات کے ساتھ کیا کر رہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آ رہے ہیں؟۔ قبل ازیں ملزم کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا ہے اور درخواست غیر موثر ہو گئی ہے۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالتوں سے واپس آنے والے مقدمات کے لئے نظرثانی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو عدالتوں سے واپس کئے گئے کیسز کو متعلقہ فورم پر بھیج رہی ہے۔ بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے نیب سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔
لاہور تحریک انصاف کا اپنے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ پارٹی کا سندھ اور خیبر...
اسلام آباد مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کو خیرباد کہہ کر دو ووٹوں کے ساتھ بنگلہ دیش چلے...
کراچی مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہےکتنےبھی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر...
اسلام آباد سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کیش لیس معیشت کے وضع کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نےملاقات کی۔ ملاقات...