گجرات/ لاہور(نمائندگان جنگ) گجرات میں پولیس کی بھاری نفری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس میں مسلم لیگ ق کے مرلزی رہنما اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری کیلئے صبح سویرے چھاپہ مارا اور گھر کے گیٹ کو زبردستی کھولنے اور دیوار کے ساتھ سیڑ ھی لگا کر اندر داخل ہو نے کی کوشش کی،مختلف تھانوں کی پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی،دوران چھاپہ پرویز الٰہی لاہور، مونس الٰہی اور حسین الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں،پولیس کسی بھی گرفتاری کے بغیر پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے روانہ ہو گئی ۔ادھر پرویز الٰہی کے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی نےگجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی عبوری حکومت کو چھاپے مارنے کا احتیار نہیں ہے،چھاپے کے دوران گھر میں خواتین بھی تھیں اور پولیس نے گھریلو ملازمین کو بھی ہراساں کیا اور ڈرایا دھمکایا،ن لیگ اور پنجاب کی عبوری حکومت نے یہ کا م کیا ہے،حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی مگر سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔ زین علی بھٹی نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پر پولیس گردی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے، دو ماہ کیلئے آنے والی نگران حکومت نے ظلم و بربریت اور فسطائیت کا بازار گرم کر رکھا ہےنگران،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں کروا رہے ہیں۔ محسن نقوی کو وارننگ ہے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز آئیں ۔ادھر چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ دو کالی گاڑیاں بھی تھیں ان کالی گاڑیوں میں کون سوار تھا۔ چھاپے کے خلاف چودھری شجاعت حسین کی ہمشیہ سمیرا الٰہی نے ق لیگی خواتین اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ظہور الٰہی ہاؤس سے احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں سینئر نائب صدر سٹی گجرات امجد پرویز بٹ، چیئرمین نشان حیدر گروپ شیخ شہکاز، وکلاء تاجر تنظیموںسمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکاء نگران حکومت، پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ریلی مچھلی چوک، شاہدولہ گیٹ، چوک نواب صاحب، فیصل گیٹ، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔پولیس چھاپے کے بعد پرویزالٰہی کی رہائشگاہ پر متعین ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ان کو ہراساں بھی کیا ۔پولیس کے مطابق چوہدری وجاہت حسین کو تھانہ ککرالی کے علاقہ کوٹلہ ارب علی خاں میں سول ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران ق لیگ اور ن لیگ کے سینکڑوں کارکنوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ کا تبادلہ ہو اتھا،مقدمہ میں ن لیگ کے 34کارکنوں کے علاوہ ق لیگ چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے چوہدری موسیٰ الٰہی کو بھی نامزد کیا گیا ، چوہدری موسیٰ الٰہی نے دو فروری تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے،چوہدری وجاہت حسین ابھی تک اس مقدمہ میں تفتیش کے لئے تھانے پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے عدالت سے ضمانت کروائی ہے،اس لئے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا،مگر ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
ایتھنز یونان میں عدالت نے مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر 17 کوسٹ گارڈ افسران پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالتی...
نیویارک امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے بڑھتے ہوئے تنازع میں معزز یونیورسٹی کو غیر ملکی طلباء کو داخلہ دینے...
ڈھاکابھارت بنگلہ دیش سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ...
نئی دہلی بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم...
نیویارک ٹرمپ کی تازہ ترین ٹیرف دھمکیاں، امریکی اسٹاک مارکیٹیں گرگئیں، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین...
لاہور پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کی سکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی...
ڈھاکہ بنگلہ یش کی عبوری حکومت کی کابینہ کے رکن اور محمد یونس کے خصوصی مشیر نے گزشتہ روز کہا کہ بنگلہ دیش کےچیف...
کانز کانز فلمی میلے کے منتظمین نے گزشتہ روز بتایا کہ غزہ میں نسل کشی اور اس کے بارے میں بات کرنے میں فلمی صنعت...