اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ آبپارہ پولیس کی طرف سے شیخ رشید احمد کی طلبی کے نوٹس کو معطل کرتے ہوئے فریقین سے پیر کو جواب طلب کر لیا ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہےکہ کسی سینئر افسر کو مقرر کریں جو 6 فروری کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو۔شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح نوٹس کا اختیار نہیں، پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا جسے کالعدم قرار دیا جائے اور پولیس کو ہراساں کرنے سے بھی روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید احمد کی زرداری کی جانب سے عمران خان کے قتل کی سازش تیار کرنے کے بیان پر تفتیش اور بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تھانے میں طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرنیکی درخواست کی سماعت کی ،شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک نئی روایت بنائی جارہی ہے ، پولیس ایف آئی آر درج ہونے سے قبل میرے موکل کو طلب کر رہی ہے ، اگر مقدمہ درج ہو جاتا تو تفتیش کے لئے پیش ہونے کا نوٹس دیا جا سکتا تھا، پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے شیخ رشید کو پیش ہونے کیلئے مزید مہلت بھی دی ہے ، وکیل نے عدالت میں پولیس کے نوٹس اور مقدمہ اندراج کی درخواست پڑھ کر سنائی جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ درخواست ایس ایس پی آپریشن کے نام کیسے دی جا سکتی ہے؟ یہ تو ایس ایچ او کے نام ہوتی ہے ، ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں ، آصف زرداری دہشت گرد تنظیم کے ذریعے عمران خان کو قتل کروانا چاہتا ہے ، پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے، جیل جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...