پیرس (رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ )فرانس بھر میں ریٹائرڈمنٹ ، پنشن اصلاحات اور مہنگائی کے خلاف فرانس میں دوسرے راونڈ کی سخت ہڑتال ، زیر زمین چلنے والے میٹروسمیت ریلوے کا نظام معطل، بس ڈرائیورز کی ہڑتال میں شمولیت سے ٹرانسپورٹ کا مکمل نظام تعطل کا شکار رہا،لاکھوں افراد کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ، شاہراہوں سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی ، اراس" سے لے کر" نیس "تک، پنشن اصلاحات کے مخالف جلوسوں اور مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی -پیرس سمیت درجنوں فرانسیسی شہروں اور قصبوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ صدر ايمانوئل ماکروں کی جانب سے ملک میں پينشن کے حوالے سے متعارف کردہ اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ منگل، 31 جنوری کی ہڑتال 19 جنوری کی ہڑتال سے زیادہ موثر رہی تعلیمی اداروں دفاتر اور کاروباری مراکز میں بہت کم لوگ نظر آئے ، لاکھوں فرانسیسی عوام کا خیال ہے کہ ٹریڈ یونینیں کی ہڑتال حکومت کو اصلاحات سے روکنے میں کامیاب ہو جائے گیں۔
کراچی پاکستان سے شکست کے بعد بھارت سچ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارتی حکومت نے چین کی سرکاری...
واشنگٹن امریکہ کے محکمہ انصاف نے گزشتہ روز کہا کہ امریکی فوج کے نیشنل گارڈ کے ایک سابق رکن کو مبینہ طور پر مشی...
برلن جرمن چانسلر فریڈرک میرز نےکہا ہے کہ یورپ کی ʼمضبوط ترین روایتی فوج بنانا چاہتے ہیں۔طاقت جارحین کو روکتی...
لندن امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی خوشی ماند پڑ گئی ۔ بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کے روز...
واشنگٹن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے بنگلہ دیش کے ساتھ موجودہ کئی ارب ڈالر کے...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ خواتین وکلاء محض مؤکلوں کی وکالت نہیں کرتیں بلکہ وہ ہماری...
اسلام آبادمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پر پاکستان کے دورے پر آ...
راولپنڈی بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید2جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے...