ریاض (شاہدنعیم ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کوتعزیتی پیغام بھیجا ہے۔شاہ سلمان نے کہاکہ ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شمال مغربی شہرپشاورمیں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی خبرملی ہے جس میں بیسیوں افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم اس مجرمانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس اندوہ ناک واقعہ پرسعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اورمتاثرین کے اہل خانہ اور پاکستان کے برادرعوام سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگوہیں کہ وہ آپ کے ملک اور اس کے برادرعوام کو ہرقسم کے نقصان اورمصیبت سے محفوظ رکھے۔
لندنبرطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بالآخر پانچ سال بعد ایک نئی پوسٹ بریگزٹ ڈیل طے پا گئی ہے۔معاہدے کے تحت...
تہرانایران کی پارلیمنٹ نے ماسکو اور تہران کے درمیان 20 سالہ اسٹرٹیجک شراکت داری معاہدے کی منظوری دے دی، جس میں...
کراچی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کےدوران جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی...
نئی دہلی بھارت کےوزیر داخلہ نے کہاہے کہ بھارتی کمانڈوز نے ماؤ نواز باغیوں کے سربراہ کو ہلاک کر دیا، دہائیوں...
میڈرڈہسپانوی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔قانون سازوں...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی بلوچستان میں عوام کی...
کراچیقومی سلامتی کے ایک عہدیدار نےگزشتہ روز کہا کہ امریکہ قتل سمیت سنگین جرائم کے مرتکب آٹھ تارکین وطن کو...
کراچیاستغاثہ نے گزشتہ روز بتایا کہ برطانوی اسلام مخالف کارکن اسٹیفن یاکسلے-لینن پر گزشتہ سال ملک گیر فسادات...