گلاسگو (طاہر انعام شیخ) ایڈنبرا کے مشہور سابق ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ بجھاتے ہوئے زخمی ہونے والے فائر فائٹر 38سالہ ہیری مارٹن وفات پا گیا ۔ وہ ان 5فائر فائٹرز میں سے ایک تھا جن کو شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ دریں اثنا ایک ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ فائر فائٹرز کے اپنی خطرناک ملازمت کی وجہ سے ان کے کینسر، ہارٹ اٹیک اور فالج سے مرنے کے امکانات دیگر عام آبادی سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ ان میں دل کے دوروں سے اموات کی شرح 5 گنا، فالج سےتین گنا، پروسٹیٹ کینسر سے3.8 گنا، لوکمیا سے 3.2گنا اور غذائی نالی کے کینسر کی تعداد 2.4گنا زیادہ پائی گئی ہے۔ کینسر کے ایسے کیسز جن کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا اس میں فائر فائٹرز کی تعداد ساڑھے 6گنا زیادہ نکلی ہے۔ اس صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے افراد جو دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں خود ان کی زندگیاں کس قدر خطرے میں ہیں۔ فائر بریگیڈ یونین کے نیشنل آفیسر ریکارڈولا کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک اعدادوشمار حکومت اور فائر بریگیڈ کے حکام کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہیں، ہمیں ان غیر ضروری اموات سے بچنے کے لئے ان مسائل اور وجوہات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
برمنگھم دعوت اسلامی برمنگھم کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا جلوس یکم اکتوبر بروز اتوار دن 2:00 بجے فیضان مدینہ...
لندن برطانیہ کی ایک ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ نیا ایکس وائرس کورنا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا...
برمنگھم قومی ائر لائن کے جنرل منیجر نوشیروان عادل کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں۔ نوشیروان عادل والدہ کی...
برسلز بلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےبلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی...
اولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ میری آج کی خبر کی سرخی یوم میلاد اور عید...
مانٹریال/واشنگٹن کینیڈا اور امریکہ میں بھارتی مداخلت کے خلاف بھارتی قونصل خانوں کے سامنے آزاد خالصتان...
واشنگٹنامریکہ کے وفاقی بجٹ پر عدم اتفاق کی وجہ سے حکومتی شٹ ڈاؤن کے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امریکہ کے یکم اکتوبر سے...
گریٹر مانچسٹر/ بولٹن کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس اس ہفتے کے آخر میں مانچسٹر میں ہو رہی ہے، بولٹن برانچ اتوار...