کوونٹری (نمائندہ جنگ ) کوونٹری کی ثقافتی، سماجی و ترقی پسند شخصیت شیخ نجم السلام کے صاحبزادے حماد نجم شیخ کی تقریب نکاح کاروباری شخصیت ارشد محمود کی صاحبزادی انیسہ محمود کے ساتھ منعقد ہوئی۔ مولانا محمود علی خان نے خطبہ نکاح میں کہا کہ حضور پاکﷺ نے فرمایاہے کہ نکاح میری سنت ہے، اسلام نے نکاح کے متعلق جو فکر و اعتدال اور نظریہ پیش کیا ہے وہ نہایت ہی جامع اور بے نظیر ہے، اسلام نے نکاح کو نسل انسانی کی بقاء اور تحفظ کیلئے ضروری قرار دیا ہے، مسلم شریف کی حدیث ہے کہ جو شخص نکاح کر لیتا ہے وہ آدھا دین مکمل کر لیتا ہے، انھوں نے کہا کہ نکاح دو خاندانوں کو جوڑتا اور قریب لاتا ہے اور آپس کے رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے اور مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے ۔ اسلام نکاح کے ذریعہ نسل آدم کا تسلسل کے ساتھ صحیح طریقہ پر افزائش چاہتا ہے، نکاح کی تقریب میں شریک شرکاء نے دلہا اور دلہن کو اس پاکیزہ رشتے کے بندھن پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں سماجی، کاروباری ، صحافتی افراد نے بھی شرکت کی۔ ممتاز صحافی شیخ طاہر انعام بھی تقریب میں شرکت کیلئے گلاسکو سےتشریف لائےتھے۔ اس موقع پر انھوں نے دلہا، دلہن اور دونوں خاندانوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
برسلز انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تنظیم IAPJ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے انسانی حقوق کی...
دی ہیگ ہالینڈ کی پاکستانی ایمبیسی میں تعینات سابق کمرشل قونصلر راؤ رضوان الحق کی والدہ قضائے الہی سے انتقال...
گریٹر مانچسٹر / بولٹن مانچسٹر کے سماجی رہنما تجمل حسین کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ساؤتھ مانچسٹر...