دی ہیگ (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور کے تایا سسر چوہدری ولایت حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دی ہیگ کے اسلامک اینڈ کلچر سینٹر میں محفل کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ و قاری بلال نے کیا ذکر شریف اور درود شریف کے بعد نعت رسول مقبولﷺ خادم مجتبیٰ بٹ ، چوہدری سعید مہر، حافظ و قاری سراج نے پیش کی ۔ نظامت شفیق چیمہ نے کی۔ سفیر یورپ منہاج القرآن علامہ نذیر احمد خان اور مولانا افتخار حسین شاہ امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ روٹر ڈیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہی دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔محفل میں سیاسی وسماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد ،سہیل احمد ، صدر پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر چوہدری اقبال قاضیاں ، جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر، پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ ، پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر چوہدری پرویز علی سندیلہ ، صدر جاوید بٹ پیارا، محمد جاوید اقبال کھوکھر ، چوہدری طارق، آفتاب جاوید، راجہ عابد ودیگرنے شرکت کی، آخر میں درود و سلام کے بعد مرحوم چوہدری ولایت حسین کے درجات کی بلندی،امت مسلمہ ،پاکستان کی سلامتی ،حاضرین مجلس کیلئے دعامولانا افتخار حسین شاہ نے کی۔
برمنگھم دعوت اسلامی برمنگھم کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا جلوس یکم اکتوبر بروز اتوار دن 2:00 بجے فیضان مدینہ...
لندن برطانیہ کی ایک ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ نیا ایکس وائرس کورنا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا...
برمنگھم قومی ائر لائن کے جنرل منیجر نوشیروان عادل کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں۔ نوشیروان عادل والدہ کی...
برسلز بلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےبلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی...
اولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ میری آج کی خبر کی سرخی یوم میلاد اور عید...
مانٹریال/واشنگٹن کینیڈا اور امریکہ میں بھارتی مداخلت کے خلاف بھارتی قونصل خانوں کے سامنے آزاد خالصتان...
واشنگٹنامریکہ کے وفاقی بجٹ پر عدم اتفاق کی وجہ سے حکومتی شٹ ڈاؤن کے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امریکہ کے یکم اکتوبر سے...
گریٹر مانچسٹر/ بولٹن کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس اس ہفتے کے آخر میں مانچسٹر میں ہو رہی ہے، بولٹن برانچ اتوار...