اویانا(اکرم باجوہ) پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 100سے زائد افرادکی شہادت اور 100سے زائد افرادکے زخمی ہونے پر پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی مختلف سماجی،سیاسی،مذہبی تنظیموں کے سربراہان اور مختلف شخصیات محمد ارشد باجوہ،چوہدری شرافت علی،حاجی قمر حسین چوہدری، حاجی میاں خلیل احمد، الحاج شیخ وحید احمد، چوہدری محمد نواز وڑائچ، سید محمود شاہ، مقصود احمد مغل،شاہد تنویر، فیصل شمشاد، چوہدری اظہر ورک، میاں عدیل عمران، ریاض سندھو، الحاج خواجہ محمد نسیم، پروفیسر ملک شوکت اعوان، الحاج محمد اکرم بٹ، پروفیسر اظہر عباس سیالوی، راجہ عنصر عظیم، حاجی فاروق چوہدری، امجد چھٹہ، باوا سید غضنفر علی شاہ، سید علی شاہ، سید اظہر شاہ، غلام حسین نقوی، محمد ناصر، چوہدری احسان اللہ ڈھیندا، محمد آصف، چوہدری محمد صفدر، سید الفت شاہ، مظہر عباس جعفری، مرزا شجاعت، مرزا نصرت، حاجی قاسم علی، چوہدری رستم علی و دیگر نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے بھی خود کو مسلمان کہتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی لہر آتی نظرآرہی ہے، ایسے وقت میں ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اور پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہوکرملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں ان سب کا کہنا تھا کہ ہم شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
برمنگھم دعوت اسلامی برمنگھم کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا جلوس یکم اکتوبر بروز اتوار دن 2:00 بجے فیضان مدینہ...
لندن برطانیہ کی ایک ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ نیا ایکس وائرس کورنا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا...
برمنگھم قومی ائر لائن کے جنرل منیجر نوشیروان عادل کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں۔ نوشیروان عادل والدہ کی...
برسلز بلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےبلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی...
اولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ میری آج کی خبر کی سرخی یوم میلاد اور عید...
مانٹریال/واشنگٹن کینیڈا اور امریکہ میں بھارتی مداخلت کے خلاف بھارتی قونصل خانوں کے سامنے آزاد خالصتان...
واشنگٹنامریکہ کے وفاقی بجٹ پر عدم اتفاق کی وجہ سے حکومتی شٹ ڈاؤن کے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امریکہ کے یکم اکتوبر سے...
گریٹر مانچسٹر/ بولٹن کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس اس ہفتے کے آخر میں مانچسٹر میں ہو رہی ہے، بولٹن برانچ اتوار...