بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، ملک کےپاس اب نوازشریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں، مخالفین سن لیں ، ہم میدان میں اتر چکے ہیں، الیکشن جب بھی ہونگے کلین سویپ کرینگے،میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، موروثیت کی بڑی باتیں ہو رہی ہیں، عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں، مہنگائی کا احساس اور دل کوتکلیف ہے ،ہمیں جن حالات میں ملک ملا شکر کرو پاکستان بچ گیا ہے، یہ اگلے 12 سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے، جنہوں نے چار سالوں میں یہ حال کیا اگریہ پانچ کا ٹولہ بیٹھا رہتا تو پاکستان کا کیا حال کرتے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نےبہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑتی ہیں، دہشت گردی کی بات کرنے والا کان کھول کر سن لے، جب وزیر اعظم رہا تو ایک بھی میٹنگ میں نہیں گیا،جس کو ہاتھ، آنکھیں کہتا تھا وہ افغانستان میں کھڑا ہو کر قہوہ پی رہا تھا۔ بدھ کو تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پشاور میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، شہدا کے اللہ تعالی درجات بلند فرمائے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، جن حالات سے ملک گزرا، شکر کرنا چاہیےکہ پاکستان بچ گیا، عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنےکا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں۔ چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے، مجھے علم ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،گیس بجلی ، روٹی مہنگی ہے، مہنگائی پر نوازشریف لندن میں پریشان ہیں، ذرا سوچیں وہ پانچ کا ٹولہ بیٹھا رہتا توپاکستان کا کیا حال ہوتا، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، معاہدہ بہت برا کیا،کرسی جاتے نظر آئی تو معاہدے کی خلاف ورزی کرکےگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی سے ملک کی جان چھڑا دی تھی، پشاور میں اب یہ دہشت گردی کا واقعہ کیوں ہوا؟ پورے ملک میں حکومتیں عمران خان کی اور الزام شہبازشریف پر، شرم کرو، امریکا پر الزام لگایا اور اب امریکا سے معافی مانگ لی ،اگر نواز شریف ہی مسائل کی وجہ تھے تو چار سال میں پھر دودھ کی نہریں بہنی چاہیے تھیں، 2018 سے 2022 تک عمران خان نے ملک توڑا، اب ن لیگ اس گھر کی مرمت کر رہی ہے، ملک کے پاس اب نوازشریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےلیے بڑا آسان تھا کہ ہم الیکشن میں چلے جاتے، اس وقت اگر ہم الیکشن میں چلے جاتے تو دو تہائی اکثریت سے جیت کر آتے، ن لیگ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کا پروگرام پورا کرکے خدا حافظ کہہ دیا تھا، پھر کون آئی ایم ایف کو پاکستان میں واپس لے کر آیا؟ نواز شریف دور کے 9 سال اگر نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...