شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ،تحفظات دورکرینگے،مریم نواز

02 فروری ، 2023

لاہور (خصوصی نمائندہ) سینئرنائب صدر (ن) لیگ مریم نوازنےکہاہےکہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان سے جلد ملاقات کر کے تحفظات دور کیے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار مریم نوازنےماڈل ٹائون میں مشاورتی اجلا س میں کیا،مریم نواز نے پارٹی رہنمائوں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں محمد زبیر، عابد شیر علی ، طلال چودھری ، ملک احمد خان ، جاوید لطیف ،عطاء اللہ تارڑ ، انوشہ رحمان اور عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنمائوں اور سوشل میڈیا کی ٹیموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال اور عمران خان کےبیانیےپر(ن)لیگ کانیابیانیہ سامنےلانےکافیصلہ کیاگیا،مریم نواز نے پارٹی کو مستحکم کرنےکیلئے رہنمائوں سے تجاویز مانگ لیں۔ مریم نواز نے پارٹی کو آئندہ ہونے والے قومی اسمبلی کے 33حلقوں ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کر دی، مریم نواز نے کے پی اور پنجاب کے پارٹی صدور سے 2008ء سے اب تک (ن) لیگ کے امیدواروں کے کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔ پنجاب اور کے پی میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کو ٹکٹ انٹرویو کے بعد دی جائیں گی۔