اسلام آباد(تجزیہ/مظہر عباس)مریم نواز نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر اپنی نئی سیاسی اننگز کا ایک متزلزل آغاز کیا جبکہ انکے نئے کردار پر پارٹی کے اندر سے شدید اختلاف کی خبریں سامنے آ رہی ہیں،سینئر نائب صدر بنائے جانے سے لگ رہا ہےکہ وہ شریف خاندان اور سیاسی وراثت کی قیادت کرینگی۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ بحران اور دراڑ پر قابو پا سکتی ہیں ،خاص طور پر ایسے وقت میں جب پارٹی کو پہلے ہی عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔اس مخالفت میں صرف شاہد خاقان عباسی کا عہدے سے استعفیٰ دینا ہی نہیں بلکہ مفتاح اسماعیل کا پارٹی سے ممکنہ اخراج اور خواجہ سعد رفیق کی جانب سے تشویش کا اظہار بھی ہے۔صرف چند ماہ قبل ہی پارٹی کو مسائل اور دراڑ کا سامنا کرنا پڑا جب حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا جس کے بعد ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو عبرتناک شکست ہوئی ۔ان کیلئے آنے والے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کرنا کافی مشکل ہو گا ،چاہے وہ اگلے 90 دنوں میں پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں ہوں یا اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات ،جب تک پارٹی اپنے موجودہ اور مستقبل کے سیاسی کردار پر متحد نہیں ہو جاتی یا میاں نواز شریف خود واپس نہیں آتے۔ میاں نواز شریف کی تمام امیدیں اپنی بیٹی مریم نواز سے ہیں کہ وہ اپنی سیاسی اور خاندانی وراثت کو برقرار رکھیں اور انکی قیادت کریں، انہیں پہلی بار مریم کے انتخاب پر اور وہ بھی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں سوالات کا سامنا ہے، کیا وہ اور مریم اس بحران پر قابو پا سکیں گے ؟جسے اگر حل نہ کیا گیا تو پنجاب، کے پی اور قومی سطح پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کر سکتا ،لہذامریم نواز شریف کے سامنے ایک مشکل کام ہے ۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...