اسلام آباد(ایجنسیاں)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد فیضان حیدر گیلانی کی عدالت نے اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں گرفتارتحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی 20ہزارروپے مالیتی مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیا۔جیل کے باہر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیااور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہناتھاکہ اگر ارکان اسمبلی غدار ہیں تو محب وطن کون ہے‘اس طرح کے اقدامات سے ملک میں نفرت ہی پھیل سکتی ہے جبکہ ملک پہلے ہی خطرات سے دوچار ہے‘ حکمران طبقہ اور ادارے ہوش کے ناخن لیں اور حالات کو بہتر بنانے کےلئے انتخابات کی تاریخ دیں‘عمران خان کو مائنس کرکے پاکستان کی سیاست کیا رہ جائے گی۔ حکومت کی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں، ان کی توجہ عمران خان کو مائنس کرنے پر ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں سے کون لڑنا چاہتا ہے، اداروں کے بغیر ملک نہیں چلتے،شاہد خاقان عباسی اور مصطفی نواز کھوکھر نے گرفتاری کی مذمت جس پر ان دونوں کا مشکور ہوں۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...