این اے 193‘ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ‘کل انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے

02 فروری ، 2023

محمدپوردیوان(نامہ نگار)ضمنی الیکشن این اے 193 آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ۔کل امیدواروں کو انتخابی نشانالاٹ کئے جائیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشان ملنے کے بعد 26 فروری کو الیکشن ہونگے۔واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئےتھے ۔جس پر ایک آزاد امیدوار اللہ وسایا عرف چنوں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد21 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اس بات کا امکان بہت کم دکھائی دے رہا ہے کہ کوئی امیدوار الیکشن سے دستبردار ہو جائے۔جبکہ اس الیکشن میں اصل مقابلہ عمران خان ،عماراویس لغاری اور اخترحسن گورچانی کے درمیان ہو گا۔