خیبرپختونخوا ،14 رکنی نگران کابینہ کے وزرا کے محکموں کا اعلان

02 فروری ، 2023

پشاور(نمائندہ جنگ ) خیبرپختونخوا حکومت نے 14رکنی نگران کابینہ کے وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا ہے ،اس سلسلے میں محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل کو صنعت ،کامرس اور ریونیو، سید مسعود شاہ کو اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، عبدالحلیم قصوریہ کو زراعت و لائیوسٹاک، شاہد خٹک کو ٹرانسپورٹ، جسٹس ارشاد قیصر کو قانون و انصاف اور اعلٰی تعلیم، محمد علی شاہ کو مواصلات و تعمیرات، بخت نواز کو جنگلات و ماحولیات، منظور آفریدی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، حاجی غفران کو معدنیات ، حامد شاہ کو پی اینڈ ڈی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، شفیع اللہ خان کو محکمہ ہائوسنگ، ایڈوکیٹ ساول نذیر کو بلدیات، حاجی فضل الٰہی کو خوراک جبکہ تاج محمد آفریدی کو ریلیف کا محکمہ دیا گیا ہے ،اعلامیہ کے مطابق ان محکموں کے علاوہ باقی محکمے وزیر اعلٰی کے کے پاس ہونگے۔