دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کا خطرہ اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ

02 فروری ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ہونڈا سلور کار کی آمد کی تھریٹ پر بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹس پہننا لازمی قرار دے دیا گیا،وفاقی پولیس کو مشتبہ گاڑی ایل ایکس او 9232 پر خصوصی نظر رکھنےاسے ریڈ زون اور رہائشی علاقے میں جانے سے روکنے کے لیے سیکٹرز کی گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 2000 س زائد کیمروں کے ساتھ پولیس کمانڈوز شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں، پولیس،فرنٹیر کانٹیبلری اور رینجرز شہریوں کی پر سکون نیند کے لیے جاگ رہے ہیں۔