شجاعت کا مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ کاقبضہ دلانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

02 فروری ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ کے قبضہ دلانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں واضح کیاگیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین پارٹی کے سربراہ ہیں لیکن مسلم لیگ ہاؤس پر اُن کا قبضہ نہیں ہے لہٰذا مسلم لیگ ہاؤس واگزار کراکے اُن کے حوالے کیا جائے۔