شاہ سلمان اورولی عہدکی پشاوربم دھماکے کی مذمت اوراظہارِتعزیت

02 فروری ، 2023

ریاض (شاہدنعیم ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کوتعزیتی پیغام بھیجا ہے۔شاہ سلمان نے کہاکہ ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شمال مغربی شہرپشاورمیں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی خبرملی ہے جس میں بیسیوں افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم اس مجرمانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس اندوہ ناک واقعہ پرسعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اورمتاثرین کے اہل خانہ اور پاکستان کے برادرعوام سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگوہیں کہ وہ آپ کے ملک اور اس کے برادرعوام کو ہرقسم کے نقصان اورمصیبت سے محفوظ رکھے