میانوالی پولیس نے بہترین حکمت عملی سے حملے کو ناکام بنایا ،سبطین خان

02 فروری ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میانوالی کی پولیس نے بہترین حکمت عملی سے جوابی کارروائی کر کے اس حملے کو ناکام کیاہے ۔دہشت گردوں نے بڑے منظم طریقے سے تھانہ مکڑوال ضلع میانوالی پر حملہ کیا،لیکن پولیس نے جرات اور بہادری سے منصبی ذمہ داری پوری کی۔