لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نےمنصورہ میں قیصر شریف اور جاوید قصوری کے ساتھ پریس کانفرنس کی ،انہوں نےکہا کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کی شرائط کو حکومت کی جانب سے قانونی تحفظ فراہم کرنے کی کسی بھی مہم جوئی کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ جماعت اسلامی 10 فروری سے تین روزہ لاہور سے اسلام آباد مہنگائی مارچ کا آغاز کررہی ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق کے لیے گھروں سے باہر نکلے ۔ کل کے اشتہاری، سزا یافتہ، نیب زدہ، کرپشن میں ملوث لوگ اچانک پاک صاف ہورہے ہیں ۔ مزید برآں نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ملک میں پے در پے حادثات نے پوری قوم کو افسردہ، غم زدہ کردیا ہے۔ ۔ وہ مغل پورہ ورکرز کنونشن اور جماعتِ اسلامی لاہور کی ضلعی شوریٰ سے خطاب کررہے تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جمہوریت، انتخابات اور پارلیمانی تقدس کو پامال کرنا تمام جمہوری قوتوں کے لیے مہنگا اور خطرناک کھیل بن سکتا ہے۔
لاہور لیسکو کی سب ڈویژن قلعہ محمدی میں بجلی کے جگہ جگہ لٹکتے تار،اضافی ریڈنگ، میٹروں کو جان بوجھ کر خراب...
لاہور اوقاف میں سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر ِ صدارت وقف اراضیات کی...
لاہور عالمی یوم مرگی کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں سمپوزیم اور آگاہی واک ہوئی ،سمپوزیم...
لاہورچیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے میو ہسپتال لاہور کے برن یونٹ کا دورہ کیا، جہاں...
لاہورمحکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام سٹیم ایجوکیشن پر مشتمل ماڈلز کی نمائش کے حوالے سے جشن سٹیم ہوا، ایف سی...
لاہورفیکٹری ایریا کے علاقہ میں مدرسہ کے اساتذہ قاری احسن اور قاری نعمان نے ڈرل مشین چلا کر11سالہ بچے کو ڈرا کر...
لاھور سی ٹی او ر ڈاکٹرمحمد اطہر وحید نےسرکل ماڈل ٹاون کا دورہ کیا ، موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے...
لاہور کرکٹ میچ کی سکیورٹی کے دوران سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر عدنان کو معطل...