جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کا عزم لے کر آیا ہوں،سیکرٹری جنگلات

02 فروری ، 2023

لاہور(خبرنگار) نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات مدثر وحید ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ مدثر وحید ملک نے کہا ہے کہ جنگلات کی ترقی اور جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کا عزم لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور اس ضمن میں سالانہ شجرکاری ٹارگٹس کا جائزہ لے کر اہداف کو ریوائز بھی کیا جائے گا۔