یوکرین کیلئے ہتھیار وں کی فراہمی پر روس کا اسرائیل کا انتباہ

02 فروری ، 2023

ماسکو، برسلز (اے ایف پی) روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر اسرائیل کو متنبہ کیا ہے، یہ انتباہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کیف کو عسکری امداد کی فراہمی پر غور کررہے ہیں اور اس تنازع میں ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے تمام ممالک کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ یہ لوگ روسی افواج کیلئے قانونی اہداف ہوسکتے ہیں ۔یورپی یونین نے روس کیخلاف لڑنے کیلئے تربیت حاصل کرنے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد دگنی کرتے ہوئے 30 ہزار کردی ہے۔ 27 رکنی یورپی اتحاد نے نومبر میں 15 ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے پروگرام شروع کیا تھا۔