کراچی(اسٹاف رپورٹر ) معروف ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر زاہد میاں نے کہا کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ذیابیطس کے پھیلاؤ میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ہر چھ سیکنڈ میں دنیا بھر میں دوافراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلاہورہے ہیں۔پاکستان میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بہت کم ہے لیکن بدقسمتی سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کی نہ صرف بہت بڑی تعداد ہے بلکہ اس مرض کے پھیلاؤ میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ موٹاپا بھی ہے جبکہ پاکستان موٹاپے کے لحاظ سے دنیا میں نویں نمبر پر ہے۔پاکستان میں اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ تیس لاکھ ہے جبکہ ماہرین صحت کو خدشہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کی اصل تعداد اس سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اورڈسکورنگ ڈائیبیٹیزکے اشتراک سے ذیابیطس سے متعلق آگاہی پیداکرنے کے لئے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغازشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر قیادت فارمیسی چوک تا ایڈمنسٹریشن بلاک واک سے ہوا جس میں جامعہ کے اساتذہ،طلبہ اور انتظامی عملے کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
کراچیمہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روپے مزید اضافے کی...
کراچی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعے کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں...
کراچی ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔ ہانگزو میں جمعرات کو گرین شرٹس نے ازبکستان...
کراچی علمائے اہلسنت نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں سرِ عام توہین صحابہ کرامؓ کی گئی جو ملک کا امن تباہ کرنے اور...
کراچی پاکستان کے سابق فاسٹ بالر، کرکٹ کے ”سکندر“ اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں بے...
کراچی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و...
اسلام آباد الیکشن ٹرن آئوٹ اضافے کیلئے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری الیکشن...
کراچیمحکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراء روک دیا گیا ہے۔شہریوں سے کہا...