اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری مارچ تک جاری رہے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ درکار ہوں گے لہٰذا عام انتخابات اکتوبر 2023 سے پہلے ممکن نہیں، سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی جد وجہد آئین و قانون کے دائرے میں کریں، ریڈ لائن کراس کریں گے تو نقصان ملک و قوم کا ہوگا،ٹيلی نار کے حوالے سے نان بائنڈنگ آفر موجود ہے،وزارت آئی ٹی ان تمام معاملات کو ديکھ رہے ہے ،صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارےذمہ داری ہے، ساتھ ہی کمپنی کے ملازمين کے روزگار اور کوالٹی آف سروس پر کوئی سمجھوتا نہیں کيا جائے گا،یہ باتیں انہوں نے بدھ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نمبر ریسورس سوسائٹی کے زیراہتمام انٹرنیٹ گورننس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں افسران و آئی ٹی انڈسٹری کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور بليک آؤٹ پر سائبر حملہ سے متعلق وزارت توانائی نے وزارت ائی ٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا وزارت نے وضاحت کر دی تھی کہ ٹيکنيکل فالٹ تھا، آئی ٹی انڈسٹری اور فری لانسرز کیلئے خوشخبری ہے کہ اب اسٹیٹ بینک نے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا ہے جس کے تحت آئی ٹی ہنرمند وں کے بینکنگ سے متعلق مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا، امید ہے کہ تمام کمرشل بینکس اسٹیٹ بینک کے سرکلر کی پابندی کرتے ہوئے آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد کو سہویات کی فراہمی میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔
کراچیمہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روپے مزید اضافے کی...
کراچی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعے کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں...
کراچی ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔ ہانگزو میں جمعرات کو گرین شرٹس نے ازبکستان...
کراچی علمائے اہلسنت نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں سرِ عام توہین صحابہ کرامؓ کی گئی جو ملک کا امن تباہ کرنے اور...
کراچی پاکستان کے سابق فاسٹ بالر، کرکٹ کے ”سکندر“ اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں بے...
کراچی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و...
اسلام آباد الیکشن ٹرن آئوٹ اضافے کیلئے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری الیکشن...
کراچیمحکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراء روک دیا گیا ہے۔شہریوں سے کہا...